حضرت ابوبکر (رض) کا پچاس لوگوں کے بعد اسلام لانا

Friday, April 27, 2012

سنی طالب علم کا اپنے استاد سے کئے گئے سوالات
حضرت ابوبکر (رض) کا پچاس لوگوں کے بعد اسلام لانا
سوال ۱: کیا یہ صحیح کہا جاتا ہے کہ حضرت ابوبکر(رض) پچاس لوگوں یہاں تک کہ حضرت عمر(رض) کے بھی بعد اسلام لائے جیسا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص(رض) سے نقل کیاگیا ہے.لہذا یہ کہنا جھوٹ ہو گا کہ وہ سب سے پہلے اسلام لائے : ﴿﴿محمد بن سعد ، قلت لأبی : أکان أبوبکر أوّل اسلاما ؟ فقال : لا ولقد أسلم قبلہ أکثر من خمسین ﴾﴾
تاریخ طبری ج ۱: ص 4 + فتح الباری شرح صحیح بخاری۷: ۹۲، عسقلانی کہتے ہیں : فقد کان حینئذ جماعۃ من أسلم لکنّھم کانوایخفونہ من أقاربھم .
۔خالد بن سعید کا حضرت ابوبکر (رض) سے پہلے اسلام لانا
سوال ۲:کیا یہ درست نہیں ہے کہ خالد بن سعید بن عاص حضرت ابو بکر سے پہلے اسلام لا چکے تھے اور محمد بن ابو بکر اور دسیوں مؤرخین کے بقول جو شخص سب سے پہلے اسلام لایا وہ حضرت علی(رض) تھے ؟ جیسا کہ حضرت معاویہ کے نام ایک نامے میں اس حقیقت کا اعتراف کیاہے .اگر یہ سب حقیقت رکھتا ہے جیسا کہ ہمارے مؤرخین نے کہا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم اس قدر اصرار کرتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت ابو بکر (رض)ہیں ؟ 
کیا اس جھوٹی سازش کا مقصد خلیفہ اوّل کی شان بڑھانا ہے یا یہ کہ خلیفہ چہارم کی شان گھٹانا ہے ؟
 
۱۔ خط محمد بن ابوبکر (رض) : ﴿﴿فکان أوّل من أجاب وأناب وآمن و صدّق ووافق فأسلم وسلّم أخوہ وابن عمّہ علیّ وھوالسّابق المبرز فی کلّ خیر ، أوّل النّاس اسلاما ﴾﴾ ۔شرح نہج البلاغہ ،ابن ابی الحدید ۳: ۸۸۱
۲۔ابو الیقظان : ﴿﴿انّ خالد بن سعید بن العاص أسلم قبل أبی بکر الصدّیق﴾حوالہ :المستدرک علی الصحیحین ۳: ۸۷۲
۳۔ سعد بن ابی وقاص :ابو بکر سے پہلے پچاس سے زیادہ لوگ اسلام لا چکے تھے . تاریخ طبری۱: ۰۴۵
۴۔ امام زہری: حضرت عمر (رض) تقریبا چالیس لوگوں کے بعد اسلام لائے .تاریخ الاسلام﴿ السّیرۃ النبویّۃ ﴾ : ۰۸۱؛ طبقات ابن سعد ۳: ۹۶۲؛ صفۃ الصفوۃ ۱: ۴۷۲


0 comments: